پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایک ترقیاتی مالیاتی ادارہ ہے جو حکومتِ پاکستان اور سلطنتِ عمان کی مشترکہ کوشش سے قائم کیا گیا ہے۔ ہم ذمہ دارانہ اور منظم سرمایہ کاری کے ذریعے معاشی ترقی کو ممکن بناتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے اہم شعبوں کو مضبوط کیا جا سکے۔
ہم ایسے شعبوں میں سرمایہ لگاتے ہیں جو پاکستان کی پیداواری صلاحیت اور معاشی مضبوطی کو بڑھاتے ہیں۔
ہماری سرمایہ کاری ان شعبوں درج ذیل شعبوں کی مدد کرتی ہے:
• صنعتی توسیع اور جدت
• انفراسٹرکچراور توانائی سے جڑے منصوبے
• بڑے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی
• منظم اور مشترکہ مالیاتی سہولتیں
ہمارا طریقہ کار ترقیاتی مقاصد کو مالی استحکام، اثاثوں کے مؤثر انتظام اور پورٹ فولیو کے معیار کے ساتھ جوڑتا ہے۔
پاک عمان کمپنی پاکستان اور سلطنتِ عمان کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتی ہے ۔
اپنے دوطرفہ مینڈیٹ اور مسقط میں موجود رابطہ دفتر کے ذریعے ہم درج ذیل امور میں مدد فراہم کرتے ہیں:
پاکستان اور عمان کی حکومتوں کی سرپرستی میں قائم یہ مشترکہ مالیاتی ادارہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو آگے بڑھانے میں ایک منفرد اور اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ترقی کے ساتھ ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے۔
ہم مضبوط گورننس اور خطرات کو پرکھنے کے واضح اصولوں کے تحت کام کرتے ہیں تاکہ ادارے کی مضبوطی برقرار رہے اور تمام مالیاتی سرگرمیاں قانونی ضابطوں کے مطابق ہوں۔
ہماری ترجیحات میں شامل ہیں:
پائیدار ترقی کی بنیاد ادارے کی ساکھ اور اعتماد پر ہوتی ہے۔
ہماری ترقیاتی کارکردگی کے پیچھے ہمارا مضبوط اندرونی نظام ہے:
ہمارا ہر فیصلہ ادارے کے نظم و ضبط اور ملک کی بہتری کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔
© 2026 پاک اومان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ڈیزائن اور تیار کردہ بذریعہ: THE DESIGN FIRM