کیریئرز

پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی میں ہماری ٹیم ترقی کی بنیاد ہے۔ یہ پاکستان اور عمان کے اشتراک سے قائم ایک معروف ترقیاتی مالیاتی ادارہ ہیں، جو پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دینے اور اپنی کمیونٹیز کے لیے دیرپا قدر پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

جب آپ ہمارے ساتھ شامل ہوتے ہیں تو آپ صرف نوکری نہیں شروع کرتے بلکہ ایک مقصد سے جڑی ہوئی مہم کا حصہ بنتے ہیں۔ یہاں آپ اپنی صلاحیتوں کو ایسے منصوبوں پر استعمال کریں گے جو قومی ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں، ایک ایسے ماحول میں جو آپ کو سیکھنے، جدت لانے اور کامیاب ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

ابھی اپلائی کریں

یہاں آپ کے کیریئر کی ترقی کے کیا امکانات ہیں؟

ہم اپنے لوگوں میں اسی طرح سرمایہ کاری کرتے ہیں جیسے ہم اپنے منصوبوں میں کرتے ہیں۔ آپ کی ترقی اور فلاح ہماری کامیابی کے لئے ضروری ہیں۔

بامقصد ترقی

کاروبار، آپریشنز اور سپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں اپنا کیریئر بڑھائیں اور اپنے کام سے حقیقی فرق پیدا کریں۔

مسلسل سیکھنے اور تربیت کے مواقع

منظم تربیتی پروگراموں، لیڈرشپ اقدامات اور صلاحیت پر مبنی جائزوں کے ذریعے اپنی قابلیتوں کو نکھاریں اور اپنی پوری صلاحیت کو اجاگر کریں۔

شمولیت اور تعاون کا ماحول

ایک ایسے تعاون پر مبنی ماحول میں کام کریں جہاں شمولیت (inclusivity)، ٹیم ورک، اور صنفی تنوع (gender diversity) کو فروغ دیا جاہے اور آپ کے منفرد نقطہ نظر کو سراہا جاتا ہے۔

جدت کا عملی اظہار

جدید دفاتر اور جدید سہولتوں کے ساتھ کام کریں جہاں کارکردگی اور تخلیقی سوچ کو اہمیت دی جاتی ہے۔

شفاف کارکردگی اور پہچان

اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ترقی حاصل کریں۔ ہمارا KPI پر مبنی نظام شفافیت، انصاف، اور ترقی کے واضح مواقع فراہم کرتا ہے۔

پاک عمان میں لائف اسٹائلکام سے بڑھ کر ایک مکمل تجربہ

یہ صرف ایک کام کی جگہ نہیں بلکہ ایک ایسا پرکشش ماحول ہے جہاں پیشہ ورانہ رویہ، اعتماد، اور ذمہ داری بنیادی اصول ہیں۔ ہم آپ کو وہ پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جہاں آپ نئی سوچ کے ساتھ کام کریں، رہنمائی کریں، اور اپنی محنت کے نتائج کو حقیقت بنتے دیکھیں۔

اپنی پہچان بنائیں

اگر آپ ایک بامقصد کیریئر کے خواہاں ہیں جو لاکھوں زندگیوں پر اثر ڈالے، تو ہمیں آپ سے رابطہ کرکے خوشی ہوگی۔

    فائل اپ لوڈ کریں

    یا یہاں ڈریگ اینڈ ڈراپ کریں